آسٹریلیا میں صرف 21 سالہ لڑکی نےسینیٹر منتخب ہوکرنئی تاریخ رقم کردی

Date:

آسٹریلیا میں صرف 21 سالہ لڑکی شارلٹ واکرنے سینیٹ کی رکن منتخب ہوکرتاریخ رقم کردی ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی سب سے کم عمر خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ شارلٹ کو لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب کیا گیا، حالانکہ وہ ساتھ آسٹریلیا سے پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں اور ذاتی ووٹوں کی تعداد دیگر چھ منتخب سینیٹرز میں سب سے کم تھی۔21 سالہ شارلٹ واکر کی کامیابی 2025 کے وفاقی انتخابات میں لیبر پارٹی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی جس کی بدولت پارٹی کو ساتھ آسٹریلیا میں اضافی سینیٹ نشست ملی۔ ان کا چھ سالہ دور 1 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔نتائج کے اعلان کے بعد این بی سی نیوز کو ایک بیان میں شارلٹ نے کہا: یہ ایک انوکھا احساس ہے، ظاہر ہے دبا بھی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سینیٹر بننا ان کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔شارلٹ واکر 3 مئی 2004 کو ساتھ آسٹریلیا کے شہر ینکالیلا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے وکٹر ہاربر میں واقع انویسٹیگیٹر کالج سے تعلیم حاصل کی۔ شارلٹ ینگ لیبر کی صدر رہ چکی ہیں اور آسٹریلین سروسز یونین میں کام کر رہی تھیں جب انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ہائی اسکول کے بعد اسپیکر لیون بگنیل نے انہیں اپنے مقامی دفتر میں جزوقتی ملازمت دی۔ چونکہ وہ پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں، اس لیے ان کا کامیاب ہونا مشکل سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم، انہوں نے سوشل میڈیا پر میک اپ کرتے ہوئے، مائن کرافٹ گیم کھیلتے ہوئے، اور نوجوان لیبر اراکین کے انٹرویوز کرتے ہوئے سیاسی موضوعات اور پارٹی پالیسیز پر گفتگو کی جس نے نوجوانوں کو بہت متاثر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن کو پی پی 52 کے تمام 185...

شندور پولو فیسٹیول 2025 کا آغاز 28 جون سے دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں واقع دنیا...

جنرل انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔

بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ...

روس کے حملے میں یوکرین کے 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی۔

ماسکو کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری...