پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Date:

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے مجموعی طور پر چار تھرو کیں، جن میں ان کی بہترین تھرو 85.57 میٹر رہی جو تیسری باری میں کی گئی۔ پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر اور چوتھی تھرو 83.99 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس شاندار کارکردگی نے انہیں دیگر حریفوں پر واضح برتری دلائی۔پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، جنہوں نے اپنی تین تھرو میں بالترتیب 70.53 میٹر، 75.39 میٹر اور 75.50 میٹر کے فاصلے طے کیے، تاہم وہ میڈل حاصل نہ کر سکے۔ارشد ندیم کی اس فتح کو پاکستان کے کھیلوں کے حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے، اور یہ کامیابی نہ صرف قومی سطح پر حوصلہ افزا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ارشد کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے۔رشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر وہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو میں 86.40 میٹر کی زبردست پھینک کی، جو ان کی فتح کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوئی۔ بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے۔ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، اور یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، عزم اور پاکستان کے لیے کھیلنے کے جذبے کی ایک اور روشن مثال ہے۔

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...