کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Date:

کراچی میں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر سمیت کم از کم چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تین تلوار کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے کار سوار کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر مرتضیٰ کو کچل دیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو سابق ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔ شارع فیصل کے قریب کارساز پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شمعون جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔ ایک اور واقعے میں قیوم آباد کے قریب جام صادق پل پر ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...