وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق جرگے میں شرکت کریں گے

Date:

نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔جرگے میں وزیراعظم سمیت گورنر و وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خصوصی جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا، مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سوراب دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی،8 خوارج ہلاک،5 شدید زخمی ،

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ...

مودی کی سفارتی ناکامی اور خاموشی، بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بننے لگی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارتی پالیسی ایک...