اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔

Date:

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سفارتی روابط کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے دو روز قبل کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں افغانستان نے بھی اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس فیصلے کو سراہا اور اسے پاکستان و افغانستان کے تعلقات کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ سفارتی رابطہ خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدرِ آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے...

تین ملکی ٹی 20 سیریزفائنل،پاکستان نے افغانستان کو75رنز سے شکست دے دی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد...

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...