بابراعظم بیچ سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

Date:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد ایک ناخوشگوار واقعے کا شکار ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم سڑک پر کچھ نوجوانوں کے ساتھ تکرار کرتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں مداحوں کا ہجوم انہیں گھیرے ہوئے ہے جبکہ بابراعظم کسی بات پر غصے میں نظر آتے ہیں، اگرچہ ان کی بات چیت کی آواز واضح نہیں ہے جس سے اصل معاملہ سمجھنا مشکل ہے۔ویڈیو میں بابراعظم ایک مداح کو دھکا دے کر ہجوم سے نکلتے اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں صارفین ان کے رویے کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومتِ بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز

حکومتِ بلوچستان نے سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف...

واشنگٹن پوسٹ نے بگرام ایئربیس سے متعلق طالبان پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ...

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...