سرکاری سکولوں میں بچے فرش پر نہیں بیٹھیں گے،علی امین گنڈاپور

Date:

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پشاور میں ہونے والے اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام سرکاری سکولوں میں 100 فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ فرش پر بیٹھنے پر مجبور نہ ہو۔ وزیرِ اعلیٰ  نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے مالی سال کے دوران ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر مختص کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اساتذہ کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے جدید اور لازمی ٹریننگ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی خوشیوں...

غزہ میں 70 عمارتیں تباہ، درجنوں فلسطینی شہید۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری...

پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔

تھائی لینڈ کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں منعقدہ بین...

پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن کو پی پی 52 کے تمام 185...