پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

Date:

الیکشن کمیشن کو پی پی 52 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78,702 ووٹ حاصل کیے اور پہلی پوزیشن پر رہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 39,018 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یوں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کو 39,684 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 جاری کر دیا ہے۔ ادھر پی ٹی آئی کے رہنما فاخر نشاط گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہےکہ پولنگ مکمل ہونے سے قبل ہی فارم 45 تیار کر لیے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس بار دھاندلی کا طریقہ واردات بدل دیا گیا ہے اور فارم 45 من پسند نتائج کے مطابق تیار کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ان نتائج کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...