اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

Date:

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13/1 میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ایک نامعلوم مسلح شخص نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی گئی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کا بیان بھی قلمبند کیا ہے اور مقتولہ کے گھر والوں اور پڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اہم معلومات حاصل کی جا سکیں۔ تھانہ سمبل پولیس نے واقعے کی مکمل چھان بین شروع کر دی ہے اور ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف علاقے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی سینٹرل کمانڈ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےامدادی سامان کی کھیپ پہنچ گئی

پاکستان میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر...

یوم دفاع پر پشاور میں یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں...

جنگ ستمبر 1965ء کے شہید

بھارت ہمیشہ سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش...