بھارت میں ایک معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا۔

Date:

بھارتی پولیس نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی اور مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جسبیر سنگھ نے تین بار پاکستان کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار احسان الرحیم عرف دانش اور انٹیلیجنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے رابطے میں رہا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد جسبیر نے اپنے پاکستانی رابطوں کے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں بھی شریک ہوا تھا، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات کی۔ اس کے قبضے سے ملنے والے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز بھی پائے گئے ہیں۔ موہالی میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس اس مبینہ جاسوسی نیٹ ورک کے مزید کرداروں کی تلاش میں ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد،گولیاں مار کر قتل کیا گیا

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک اجرتی...

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر داخلہ کو مراسلہ

اسلامی تحریک پاکستان کی درخواست پر زائرین کو درپیش...

سوست تاجر دھرنا،مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس، جلد پیش رفت کا امکان

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی کمیٹی...

پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، سابق بھارتی وزیر کا اعتراف

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے بیان...