تاحال معتبر ذرائع میں ثنا یوسف کی والدہ کا قاتل سے متعلق بیان سامنے آگیا

Date:

اسلام آباد پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں فرزانہ یوسف نے پولیس کو بتایا کہ شام تقریباً پانچ بجے ایک نامعلوم شخص ان کے گھر میں داخل ہوا، جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ والدہ کا کہنا ہے کہ اس وقت گھر میں صرف وہ موجود تھیں، ان کے شوہر موجود نہیں تھے اور ان کا پندرہ سالہ بیٹا بھی گاؤں چترال گیا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حملہ آور کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہیں۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور قاتل کی شناخت و گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...