جاپانی مون لینڈر چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع ہو گیا۔

Date:

جاپانی نجی خلائی کمپنی "آئی سپیس” کا بغیر انسانی مسافر کے چاند پر اترنے والا خلائی جہاز "Resilience” ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔ کمپنی کے مطابق، لینڈر چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا گیا اور اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

یہ کمپنی کا دوسرا مشن تھا اور گذشتہ دو سالوں میں یہ دوسری بڑی ناکامی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ لینڈر چاند کی سطح سے فاصلے کا صحیح اندازہ نہ لگا سکا، جس کی وجہ سے اپنی رفتار کم نہیں کر پایا اور چاند کی سطح سے ٹکرا گیا۔

ٹوکیو میں مشن کی لائیو نشریات دیکھنے والے 500 سے زائد ملازمین، شیئر ہولڈرز اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل ہال اس وقت سناٹا چھا گیا جب لینڈر سے ڈیٹا لینڈنگ سے صرف دو منٹ قبل بند ہو گیا۔

ناکامی کے بعد آئی سپیس کے شیئرز میں شدید گراوٹ دیکھنے کو ملی، جو تقریباً 29 فیصد گر کر کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 110 ارب ین (تقریباً 766 ملین ڈالر) رہ گئی۔

اگرچہ یہ ناکامی جاپان کی نجی خلائی کوششوں کو سست کر سکتی ہے، لیکن جاپان اب بھی امریکی Artemis پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے اور کئی جاپانی کمپنیاں چاند کو ایک نفع بخش تجارتی شعبہ سمجھتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان،جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں کرکٹ شائقین نے تاریخ رقم کردی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...

طالبان دراصل بیرونی عناصر کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر دفاع

افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی...