پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

Date:

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سفارتکاروں کو خطے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام دینا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق، بھارت نہ تو اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی پشت پناہی کو چھپا سکتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی ظلم و ستم کو عالمی برادری سے اوجھل رکھ سکتا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز پیش کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امن، مذاکرات اور سفارتی ذرائع پر یقین رکھتا ہے، ساتھ ہی اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت اور مضبوط عزم بھی رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی بیانیے کو ناکام فوجی مہم جوئی کے بعد پیدا ہونے والی مایوسی کا عکاس قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...