سندھ بجٹ میں الیکٹرک ٹیکسی اور سکوٹرز کے لیے فنڈز مختص کرنے کا اعلان

Date:

حکومتِ سندھ نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ماحولیاتی طور پر محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی فراہمی کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن کے تحت مزید الیکٹرک بسوں کی خریداری، الیکٹرک ٹیکسیوں اور سکوٹرز کے منصوبوں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

یہ فیصلے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زامین، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دیو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس، ای وی سکوٹرز اور دیگر جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مختلف سرمایہ کار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی بس سروسز متعارف کروا رہے ہیں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس اور الیکٹرک وہیکلز جیسے کامیاب منصوبے اب صوبے کے دیگر حصوں تک پھیلائے جا رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ نئی بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچنے والی ہے، اور شہر میں ڈبل ڈیکر بسوں کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ایک اہم حصے، جام صادق پل پر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح جلد متوقع ہے، جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کو بھی تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے چینی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران اعلان کیا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، تاکہ ای وی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹرکوں کے استعمال میں آسانی پیدا ہو۔

چینی کمپنی نے صوبے بھر میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جب کہ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحولیاتی بہتری کے لیے ضروری ہیں بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ مزید یہ کہ کراچی میں ای وی منی ٹرکوں کی اسمبلنگ فیکٹری کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی ایئرپورٹ کی تصاویر سےبڑاانکشاف:ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی طیارے پاکستان میں موجود تھے

ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی طیارے پاکستان میں موجود...

ٹرمپ کا مودی سرکار پر ایک اوروار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور...

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

گلیشیئر جھیلیں پھٹنےکا امکان،گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے...