ترکیہ کا انڈونیشیا کو 48 جدید کان جنگی طیارے برآمد کرنے کا اعلان

Date:

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی انڈونیشیا کو 48 جدید جنگی طیارے برآمد کرے گا، جو مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر اور دوست ممالک کے درمیان طے پایا ہے، جس کے تحت ترکی میں تیار کردہ کان طیارے انڈونیشیا کو فراہم کیے جائیں گے۔کان طیارہ ترک سرکاری ادارے ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کا تیار کردہ پانچویں نسل کا جدید لڑاکا طیارہ ہے، جو ترکی کی دفاعی صنعت کی ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ صدر اردوان کے مطابق، ان طیاروں کی تیاری کے عمل میں انڈونیشیا کی مقامی تکنیکی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ترکی کی دفاعی صنعت — جس میں مشہور بیرقدار ڈرونز بھی شامل ہیں  ملکی برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ سال 2024 میں ترکی کی دفاعی برآمدات 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔یہ معاہدہ نہ صرف ترکی کے دفاعی شعبے کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ دونوں مسلم ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...