اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کئی بار واضح کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، اور موجودہ بحران کا واحد حل سفارت کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اور عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔انتونیو گوئتریس نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو آج امن کا ایک واضح اور مضبوط پیغام دینا چاہیے تاکہ خطے میں مزید بگاڑ روکا جا سکے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات اور عوامی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جانب سے کیے گئے حملوں میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں طبی مراکز اور عوامی مقامات بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان ہونے والے آج کے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ سفارتی راستہ ہی اس بحران کے پرامن حل کا ذریعہ بنے گا۔
اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس
Date: