ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی بے دخلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اخباریدیعوت آحارونوت‘کےمطابق ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے، جس کے مطابق اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں عمارتوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے جمع کرائی جا چکی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ متاثرہ شہری حکومت سے مالی امداد اور بحالی کے لیے مسلسل رجوع کر رہے ہیں۔
ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر
Date: