ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ روزنامہ ’’جنگ‘‘ نے اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت آحارونوت‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ سے حاصل کیے گئے، جس کے مطابق اب تک 30 ہزار سے زائد افراد نے عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا۔
ایرانی حملے ہزاروں اسرائیلی شہریوں کی نقل مکانی
Date: