فرانس اوریورپی اتحادی تنازع کے پرامن حل کے لیے ایران کوجامع سفارتی تجویز پیش کر یں گے، میکرون

Date:

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ایران کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سنجیدہ سفارتی نیت ظاہر کرنا ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فرانس اور اس کے یورپی اتحادی اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے ایران کو ایک جامع سفارتی تجویز پیش کر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق، پیرس کے نواحی علاقے لی بورجے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے واضح کیا کہ ایران کو اس سفارتی پلیٹ فارم کا حصہ بننے کے لیے آمادگی دکھانی ہوگی، جو اس وقت یورپی ممالک کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس تجویز میں چار کلیدی نکات شامل ہیں:اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی (IAEA) کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی، تاکہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کے عمل کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف پیش رفت ہو سکے۔ایران کی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پرنگرانی کے لیےایک مؤثر نظام کا قیام۔ایران کی جانب س خطے میں پراکسی عسکری گروہوں کی مالی معاونت کا مسئلہ، جسے مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل کیا جائے گا۔ایران میں قید غیر ملکی شہریوں کی رہائی، جنہیں میکرون نے "یرغمالی” قرار دیا، اس عمل کو انسانی بنیادوں پر فوری ترجیح دی جائے گی۔
میکرون نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران کو سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھنے ہوں گے، اور یہی وقت ہے کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کا حصہ بنے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...

اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران...

ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک...

جب تک اسرائیل کے حملے بند نہیں ہوتے، مذاکرات ممکن نہیں،ایران کا دوٹوک پیغام

ایران نے بین الاقوامی برادری کو دوٹوک پیغام دے...