اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے اور اُسے 23 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق، چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر عدالت میں موجود تھے۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی گئی ہے، تاہم موبائل فون کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نہایت چالاک ہے اور جرم کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے موبائل فون برآمد کروانے میں تعاون نہیں کر رہا، لہٰذا استدعا ہے کہ مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔