بھارت، حیدر آباد میں بیوی جلاد بن گئیں،بیٹی اور اس کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔

Date:

بھارتی میڈیا کے مطابق  واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدربڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...