بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدربڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔
بھارت، حیدر آباد میں بیوی جلاد بن گئیں،بیٹی اور اس کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔
Date: