ایران کو ہرگز کم سمجھنے کی غلطی نہ کریں، فرانسیسی وزیر دفاع کا انتباہ

Date:

فرانس کے وزیر دفاع سباسٹین لیکورنو نے اسلامی جمہوری ایران کی تکنیکی اور سائنسی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے مغربی پالیسی سازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو ہرگز کم نہ سمجھیں۔فرانسیسی جریدے Le Club کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیکورنو نے کہا کہ ہم ایران کی اسٹریٹجک، تکنیکی، سائنسی گہرائی اور اس کے قدرتی وسائل کو کم تر سمجھنے کی سنگین غلطی کرتے ہیں۔ ہم اسے ایک بہت چھوٹے ملک کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلامی جمہوری ایران نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے آج تک شدید سکیورٹی چیلنجز، بین الاقوامی پابندیوں اور دباؤ کا سامنا کرنے کے باوجود خود کو نہ صرف قائم رکھا بلکہ مضبوط بھی کیا ہے۔اپنے انٹرویو میں لیکورنو نے امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نطنز، اصفہان اور فردو کی تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچا ہے لیکن اس نقصان کا حقیقی اندازہ لگانے کے لیے زیر زمین جانا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے گذشتہ دو دہائیوں میں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو اتنا آگے بڑھا لیا ہے کہ اب محض چند سائنس دانوں کو قتل کر دینے سے اس پورے علمی نظام کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ چند سائنس دانوں کو راستے سے ہٹا دینا صرف خوف پیدا کرتا ہے، علم کو ختم نہیں کرتا۔ یہ کارروائیاں پروگرام کو وقتی طور پر مؤخر تو کرسکتی ہیں، لیکن اسے مٹا نہیں۔انہوں نے ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی کو حالیہ برسوں کی سب سے حیران کن پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ ایران اب میزائل ٹیکنالوجی پر مکمل عبور حاصل کر چکا ہے۔ ایران کا سائنسی اور عسکری ڈھانچہ اب اس قدر منظم اور گہرا ہوچکا ہے کہ اسے محض دھمکیوں یا پابندیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔لیکورنو کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران نے حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور اسرائیل کی کھلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیاست میں عزت ہے نہ عوام کی خدمت,شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد...

گوادر پورٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانےپر غور

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر پورٹ...

یمنی عوام کا غزہ کے حق میں عظیم الشان مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے السبعین...

بھارت، حیدر آباد میں بیوی جلاد بن گئیں،بیٹی اور اس کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر...