سیاست میں عزت ہے نہ عوام کی خدمت,شاہد خاقان عباسی

Date:

سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست میں نہ عزت باقی رہی ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کا جذبہ، جبکہ ملک اپنے مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ ان کے مطابق آج کے حکمران مایوسی اور بےبسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کوئی ایک ایسا کام بتائے جس سے عوام کی فلاح ہوئی ہو یا نوجوانوں کے مسائل حل ہوئے ہوں۔ اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، مگر تعلیم اور صحت کے نظام میں بہتری نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہی حکمران اقتدار میں رہیں گے، ان کا ہر لمحہ ملک پر بوجھ بنا رہے گا۔ انصاف کا نظام جب مفلوج ہو جائے تو ملک کی ترقی رک جاتی ہے۔ آج کی سیاست صرف گالم گلوچ تک محدود ہو گئی ہے اور حکمرانوں میں کوئی مثبت سوچ نظر نہیں آتی شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا  کہ ہماری جماعت ایسی ہوگی جو ملک اور اسکے مسائل کی بات کرے گی، ملک کے آدھے لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...