یمنی عوام کا غزہ کے حق میں عظیم الشان مظاہرہ

Date:

یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے السبعین اسکوائر میں ایک عظیم الشان ریلی نکال کر غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں کل جمعہ کو لاکھوں افراد نے السبعین اسکوائر میں ایک عظیم الشان ریلی نکال کر غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔مظاہرین نے صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں اور یمنی مسلح افواج کے خلاف حالیہ حملوں کو سراہا۔ریلی کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یمنی عوام صہیونی حکومت کے خلاف مسلح افواج کی کاروائیوں پر فخر کرتے ہیں۔شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آئیں۔ اللہ پر توکل کے ساتھ ہماری استقامت اور ثابت قدمی ہی فتح موعود تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related