انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک دلچسپ اتفاق دیکھنے میں آیا، جہاں دونوں ٹیمیں بالکل برابر اسکور پر آل آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 387 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم بھی 387 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔دونوں جانب سے ایک، ایک بلے باز نے سنچری اسکور کی۔ انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ نے جبکہ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے سنچری بنائی۔ اس وقت انگلینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔یاد رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے؛ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور دوسرا بھارت نے جیتا تھا۔
انگلینڈ اور بھارت تیسرا ٹیسٹ میچ،دونوں ٹیمیں برابر اسکور پر آل آؤٹ
Date: