انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میںملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ٹیم انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قوم کو کامیابی کا تحفہ دیں گے۔ شائقینِ ہاکی کو بھی پاکستان کی فتح کی بھرپور امید ہے، جب کہ ٹیم کا حوصلہ اور مورال بلند ہے۔ اگر پاکستان یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو وہ ایشیائی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرے گا۔
انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا
Date: