وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سپریم لیڈرکے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات،اہم پیغام پہنچایا

Date:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلی برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور۔ پاک ایران تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاکستان اور ایران ہر موقع میں ایک دوسرے کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن پاک ایران تعلقات میں کوئی رخنہ نہیں ڈال سکتا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور سینئر سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ایران کے سابق وزیر خارجہ و سینئر سفارت کار ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...