آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

Date:

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ 50 دنوں کے اندر یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ روس پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔یہ بیان انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ناراض ہیں، کیونکہ پیوٹن کو دو ماہ قبل ہی امن معاہدہ کر لینا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کو امن کے لیے 50 دن کی مہلت دی جا رہی ہے، اور اگر وہ اس مدت میں معاہدہ نہ کر پایا تو اسے سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کا اعلان کیا تاکہ یوکرین روسی حملوں سے بہتر انداز میں اپنا دفاع کر سکے۔ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ "تجارت جنگوں کے خاتمے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ہم نے ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو بھی روکنے میں کردار ادا کیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ تجارتی ٹیرف پر یورپی یونین اور دیگر ممالک سے بات چیت کے لیے تیار ہے، اور یورپی حکام اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے آرہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں...

بھارت نے اسپیل ویز کھولے جس سے دریا بھپر گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے...