سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

Date:

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کمشنر انکم ٹیکس کا ایک ہی دن میں فیصلہ اور ریکوری نوٹس جاری کرنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، سپریم کورٹ نے نجی کمپنی کے خلاف 2.92 ارب روپے کا انکم ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کردیا، عدالت نے دوسری نجی کمپنی پر 1.88 ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی کارروائی بھی کالعدم قرار دے دی، دونوں کمپنیوں کے خلاف ریکوری نوٹس ٹیکس افسر نے اپیل کے دن ہی جاری کیے تھے،سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے سنگل جج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا، عدالت نے کہا ایف بی آر اپنا مؤقف ثابت کرنے میں ناکام رہا، نوٹس جاری کرنے اور رقوم نکالنے کا عمل خلاف قانون ہے، ٹیکس ریکوری اور شہری حقوق کے درمیان توازن قائم رکھنا لازم ہے،عدالت نے کہا سیکشن 140 کے تحت بینکوں کو فوری ادائیگی کے نوٹس دینا قانون کی منشا کے خلاف ہے،ریکوری سے قبل ٹیکس افسر کا اپیل کا فیصلہ ٹیکس گزار کو موصول ہونا چاہیے، قانون کے مطابق "by the date” کا مطلب ہے "مناسب وقت دیا جائے” نہ کہ "اسی دن” ادائیگی کی شرط ہے، ریکوری سے پہلے قانونی حقوق، شنوائی اور وقار کا تحفظ ضروری ہے، کمشنر ان لینڈ ریونیو کا رویہ اختیارات کے آمرانہ استعمال کے مترادف ہے،کمپنیوں سے فوری رقم نکلوانے کا عمل کاروباری شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں...

بھارت نے اسپیل ویز کھولے جس سے دریا بھپر گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے...