کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

Date:

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں روپے کے اثاثے برآمد کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں اور کئی بااثر شخصیات بے نقاب ہو گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے، جن میں 1 ارب روپے سے زائد نقدی، غیر ملکی کرنسی، اور 3 کلوگرام سونا شامل ہے۔ مزید برآمدات میں 77 لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں جن میں نئی ماڈل کی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے، جن میں سے 5 ارب روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 رہائشی مکانات، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، اور 4 فارم ہاؤسز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ضبط کی گئی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے۔مجموعی طور پر 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط کی گئیں، جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، گرفتار کنٹریکٹر محمد ایوب نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے مالی ڈیلز کا انکشاف کیا ہے۔ نیب تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے منصوبے سے...

ایرانی صدر کی سرکاری گاڑی بیچ سڑک خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت ایک...

امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق یہ زلزلہ...