مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک, میجر سمیت 2جوان شہید

Date:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید میجر زیاد سلیم کی عمر 31 سال تھی اور ان کا تعلق خوشاب سے تھا، جبکہ 22 سالہ شہید سپاہی ناظم حسین جہلم کے رہائشی تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شہباز حکومت کےپہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت کی جانب سے اقتدار کے ابتدائی 20...

سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی...

سڈنی: بونڈی بیچ فائرنگ،ملزمان کی شناخت سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر...

آسٹریلیا:سڈنی میں مسلح افراد کی فائرنگ،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میںدہشت گردی کا واقعہ پیش...