بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر بمقابلہ عادل راجہ: ہتک عزت کیس کی سماعت مکمل، آئی ایس آئی پر الزامات مسترد

Date:

سابق بریگیڈیئر راشد نصیر اور عادل راجہ کے درمیان ہتک عزت کا ہائی پروفائل مقدمہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ لندن ہائی کورٹ کے ڈپٹی جج رچرڈ اسپیئرمین نے سماعت مکمل ہونے کے بعد عادل راجہ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔جج اسپیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر قتل کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ عادل راجہ کے وکیل سائمن ہارڈنگ نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ کے نتائج کو "جگسا پزل” کی مانند سمجھنا ہوگا، مگر جج نے واضح کیا کہ رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر آئی ایس آئی ملوث ہوتی تو رپورٹ میں اس کا براہ راست ذکر ہوتا۔سماعت کے دوران، جج نے عادل راجہ کے وکیل سے سوال کیا کہ ان کی موکل کی جانب سے کی گئی اشاعتیں کس حد تک عوامی مفاد میں تھیں۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا ان اشاعتوں کے پیچھے کوئی معتبر ذرائع تھے یا وہ محض تخلیق کی گئیں۔ دوسری جانب، راشد نصیر کے وکیل سے کہا گیا کہ وہ اس بات کے شواہد فراہم کریں کہ ان اشاعتوں نے ان کے موکل کو برطانیہ میں کس طرح نقصان پہنچایا۔عادل راجہ کے وکیل نے تسلیم کیا کہ ان کے موکل کے الزامات سنگین نوعیت کے تھے، تاہم ان کے بقول، ان سے کوئی عملی نقصان نہیں پہنچا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ راشد نصیر نے نقصان کے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے، جبکہ ذرائع کی شناخت جان کے خطرے کے باعث ظاہر کرنا ممکن نہیں تھا۔جج رچرڈ اسپیئرمین نے ریمارکس دیے کہ دفاع کرنے والے (عادل راجہ) کے پاس نہ تو کوئی قابل اعتماد ثبوت موجود تھا، نہ کوئی ٹیکسٹ پیغامات، اور نہ ہی اسکرین شاٹس جو ان کے دعوؤں کی تائید کرتے۔ مقدمے کے آغاز پر بھی جج نے ثبوت کی عدم موجودگی پر تنقید کی تھی۔
عادل راجہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ صحافی جب کسی معتبر ذریعے سے معلومات حاصل کرے تو وہ عوامی مفاد میں انہیں شائع کر سکتا ہے، اور ایسی صورت میں ان معلومات کو سچ ماننے کا جواز ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز...

سکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے7کارندے ہلاک، کیپٹن سمیت6جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے مطابق 29 اکتوبر کو خفیہ معلومات...

بڑا انکشاف،پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ...

حلف کا پاسدار رہوں گا،عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،وزیر اعظم اے جے کےچوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت...