معصوم بھارتی بچے مودی کے کھوکھلے دعوؤں تلے دفن

Date:

مودی سرکار نے بھارتی قوم کو ترقی کے فریب میں مبتلا رکھا ہے۔بھارت میں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے بنیادی شعبے بدترین زوال کا شکارہیں۔مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کی بنیادی سہولیات کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا۔بی جے پی کے طویل اقتدارکےدوران بھارت میں تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی مسلسل نظراندازہےراجستھان میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی موت، مودی کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے گاؤں پیپلودی میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے 7 طلباء کی موت اور 28 شدید زخمی ہوگئےحادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء صبح کی اسمبلی کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ چھت اچانک زمین بوس ہو گئی،دی پرنٹ کے مطابق تقریباً 35 بچے ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد اور اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا،جائے حادثہ پر خوفناک چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی، جب والدین اور اہلِ علاقہ بچوں کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے7 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، باقی زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،جان بحق بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان تھیں،9شدید زخمی بچوں کو جھالاواڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ اسکول کی خستہ حالی سے متعلق انتظامیہ کو کئی بار مطلع کیا گیا،مگر انتظامیہ نےکوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، بارشوں سے کمزور عمارت بروقت توجہ نہ ملنے پر زمین بوس ہوئی، اصل وجہ ناقص اور بوسیدہ ڈھانچہ نکلا،مودی راج میں اسکول انفراسٹرکچر کرپٹ بیوروکریسی اور کرپشن کی نذر ہو گیا، معصوم بچے ملبے تلے دفن ہو گئے۔ بھارت میں بنیادی سہولیات نظرانداز، بدانتظامی کے باعث عوام کی جان و مال مسلسل خطرے میں ہے۔ مودی سرکارصرف تعزیتی بیانات تک محدود، جبکہ خستہ حال اسکول عمارتوں کی مرمت، فنڈنگ یا تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں۔مودی سرکار کے بلند و بانگ ترقیاتی کےدعوے صرف سیاسی نعروں اور اشتہاری مہمات تک محدود

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ضرورت پڑی تو بین الاقوامی طورپر قابل توجہ مقامات پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات...

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل...

بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر...