جیکب آباد میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے ریل گاڑی کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سلطان کوٹ اور آباد سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔پولیس کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
جیکب آباد میں دہشت گردی، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
Date: