تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر داخلہ و چیئرمین کمیٹی شمس الحق لون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد علی قائد، تاجر برادری کے نمائندہ رہنماؤں اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں دھرنے میں شریک تاجر رہنماؤں کے نمائندوں محمد اقبال اور عمران علی کے ساتھ تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی، جس میں ان کے مطالبات اور مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین کمیٹی شمس الحق لون نے اس موقع پر کہا کہ،ہم تاجر برادری کے جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، اور ان شاءاللہ بہت جلد اس مسئلے کا ایک پائیدار اور مؤثر حل سامنے آئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے تسلسل میں اب ایک باضابطہ مراسلہ ایف بی آر کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ عملی اقدامات ممکن ہو سکیں۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد نے کہا کہ اور ہم پرامید ہیں کہ تاجر برادری کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ہماری ترجیح ایک ایسا حل نکالنا ہے جو نہ صرف تاجر برادری کو مطمئن کرے بلکہ آئندہ کے لیے بھی ایک مضبوط نظام کی بنیاد بنے۔
سوست تاجر دھرنا،مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس، جلد پیش رفت کا امکان
Date: