تفصیلات کے مطابق آج نورڑ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
نورڑ میں دہشتگردوں کی کارروائی ناکام،پولیس کارروائی سے دہشت گردوں کو نقصان
Date: