بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے بیان دیا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ بھارتی حکومت کس بنیاد پر یہ مان رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، کیا ان کی شہریت کی تصدیق کی گئی ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے، جنہوں نے ملک کے اندر ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی تھی۔ اس کے باوجود بھارت نے تاحال تحقیقات مکمل نہیں کیں اور مسلسل پاکستان پر الزامات عائد کرتا آ رہا ہے۔
پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، سابق بھارتی وزیر کا اعتراف
Date: