پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان, انڈونیشین حریف فرنینڈس کا سامنا کریں گے

Date:

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ 30 اگست کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فائٹ میں ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے۔اس اہم مقابلے میں عثمان وزیر کا سامنا انڈونیشیا کے سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن باکسر فرنینڈس سے ہو گا، جو ایک تجربہ کار اور ٹاپ رینک حریف سمجھے جاتے ہیں۔یہ فائٹ عالمی سطح پر باکسنگ کے مشہور چینل DAZN پر براہِ راست نشر کی جائے گی، اور یہ پہلا موقع ہو گا جب کسی پاکستانی باکسر کی فائٹ DAZN پر 168 ممالک میں لائیو دیکھی جائے گی۔یاد رہے کہ عثمان وزیر اب تک 16 بین الاقوامی فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں، جن میں سے 11 میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ ان کی یہ نئی فائٹ پاکستان کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ثابت ہو سکتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...

بیرونِ ملک سفری پابندیوں کا شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندیوں کا شکار پاکستانیوں...