کراچی کی خاتون ڈاکٹر کا مثالی اقدام،انتقال کرنے والے بیٹے کے گردےعطیہ کردیے

Date:

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) میں گردوں کی ماہر ڈاکٹر نے انسانی خدمت کی ایک بے مثال مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے دونوں گردے عطیہ کر دیے، جس سے دو مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ڈاکٹر مہر افروز کا 23 سالہ بیٹا، سلطان ظفر، ڈینٹل سرجری کا طالبعلم تھا، جو حال ہی میں ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوا۔ وہ ایک ہفتے تک آئی سی یو میں زیر علاج رہا، تاہم ڈاکٹروں نے بعدازاں اسے دماغی طور پر مردہ (برین ڈیتھ) قرار دے دیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر مہر افروز، جو خود ایس آئی یو ٹی میں کنسلٹنٹ نیفروالوجسٹ ہیں، نے ہمت اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلطان کے عطیہ کردہ گردے ان دو مریضوں کو لگائے گئے جو طویل عرصے سے ڈائلیسز پر تھے اور عطیہ دہندہ نہ ہونے کی وجہ سے انتظار کی فہرست میں شامل تھے۔ ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر، پروفیسر عادل رضوی نے ڈاکٹر مہر افروز کے اس فیصلے کو ایک عظیم انسانی خدمت قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دو زندگیاں بچا کر معاشرے کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا مودی سرکار پر ایک اوروار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور...

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

گلیشیئر جھیلیں پھٹنےکا امکان،گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے...

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان, انڈونیشین حریف فرنینڈس کا سامنا کریں گے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیشنل باکسر عثمان...