گلیشیئر جھیلیں پھٹنےکا امکان،گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

Date:

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (گلوف) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے باعث خطے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے گلگت بلتستان میں بارشوں کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، جس سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اچانک برف پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (GLOF) کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں، جو نشیبی علاقوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔عوام کو احتیاط برتنے، مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور الرٹس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا مودی سرکار پر ایک اوروار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور...

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان, انڈونیشین حریف فرنینڈس کا سامنا کریں گے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیشنل باکسر عثمان...

کراچی کی خاتون ڈاکٹر کا مثالی اقدام،انتقال کرنے والے بیٹے کے گردےعطیہ کردیے

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) میں گردوں...