محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (گلوف) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے باعث خطے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے گلگت بلتستان میں بارشوں کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، جس سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اچانک برف پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (GLOF) کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں، جو نشیبی علاقوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔عوام کو احتیاط برتنے، مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور الرٹس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
گلیشیئر جھیلیں پھٹنےکا امکان،گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
Date: