حماس کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اورامدادی کارروائیوں کاکنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک میں منعقد دو ریاستی حل کانفرنس نے فلسطینیوں کے حقوق کو اجاگر کیا، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر سعودی عرب کے مشکور ہیں، فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بخوبی آگاہ ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر فلسطینی خاندان کا فرداسرائیلی جیلوں میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر وقت تیار تھا تاہم نیتن یاہو ہر دفعہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بناتا ہے۔
حماس کا غزہ میں بننے والے کسی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
Date: