پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے

Date:

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ اورگردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشن کےدوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔


ترجمان کےمطابق اس دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں مجموعی طور پر 47 دہشت گرد ہلاک کیےجا چکے ہیں۔پاک فوج پرعزم ہےکہ ملک کی سرحدوں کاہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانےکی ہرکوشش ناکام بنائی جائے گی۔گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے 33 دہشت گردوں کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیصل آباد:سی سی ڈی کی کارروائی،بچوں سےزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)...

سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3دہشت گرد ہلاک

سات سے 9 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب...

بیوروکریسی کا 78 سال میں احتساب نہیں ہوا، ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں...

آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب کی تقریب رونمائی،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد میں آپریشن بنیان مرصوص پر مبنی اہم...