راہول گاندھی کا مودی اور الیکشن کمیشن پر سنگین دھاندلی کے الزامات

Date:

بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی فراڈ کو ریاستی پالیسی بنا لیا ہے، جہاں ووٹوں کی حیثیت ختم ہوچکی ہے اور ای وی ایم کے ذریعے نتائج پہلے سے طے کرلیے جاتے ہیں۔بہار انتخابات سے قبل پریس کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ عوام کو طویل عرصے سے شک تھا کہ بی جے پی اقتدار برقرار رکھنے کے لیے دھاندلی کر رہی ہے، کیونکہ رائے شماری اور ایگزٹ پولز کے نتائج ہمیشہ اصل نتائج سے مختلف آتے تھے۔ انہوں نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ الیکشن کے بعد "لاڈلی بہنا”، "آپریشن سندور” اور "پلوامہ” جیسے واقعات کا سہارا لے کر جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔راہول گاندھی کے مطابق، پہلے پورے ملک میں ایک دن میں ووٹنگ ہوتی تھی لیکن اب ای وی ایم کے باعث یہ عمل مہینوں چلتا ہے، جس سے دھاندلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں پولز کے اندازے ہمیشہ غلط ثابت ہوئے، اور بی جے پی کے حق میں جعلی ووٹرز شامل کیے گئے۔ مہاراشٹر میں محض پانچ ماہ میں اتنے نئے مشکوک ووٹرز شامل ہوئے جتنے پچھلے پانچ سال میں نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں ایک کروڑ سے زائد ایسے ووٹرز نے ووٹ ڈالا جو لوک سبھا میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ ڈیجیٹل فارمیٹ میں دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف 200 سے 300 کلو وزنی کاغذی ریکارڈ فراہم کیا۔ مزید برآں، سی سی ٹی وی فوٹیج 45 دن میں تباہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو ان کے مطابق شواہد مٹانے کی کوشش تھی۔کرناٹک کے انتخابات میں بھی دھاندلی کے ثبوت سامنے آئے، جہاں ایک حلقے میں 1,02,500 جعلی ووٹ ڈالے گئے، 33,692 غلط اندراج، 11,965 ڈپلیکیٹ ووٹرز اور جعلی پتے شامل تھے۔ مہادیواپورہ حلقے میں بی جے پی نے 1,14,000 ووٹوں کی برتری حاصل کی، حالانکہ وہ وہاں کی زیادہ تر اسمبلی نشستوں پر ہار گئے تھے۔ بنگلور سینٹرل میں بھی ایک لاکھ سے زائد جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا۔
راہول گاندھی نے مؤقف اختیار کیا کہ پورا انتخابی نظام بی جے پی کے مفادات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور مودی راج نے جمہوریت کے تقدس کو پامال کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ای وی ایم، جعلی ووٹرز اور اداروں کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ دور میں بھارت میں جمہوریت محض ایک دکھاوا بن چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق...

سندھ بھر کے سکول 14 اور15 اگست کو بند رہیں گے

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست...