سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگی۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 9 اگست، بروز ہفتہ، صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر بھی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سندھ بھر کے سکول 14 اور15 اگست کو بند رہیں گے
Date: