پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں چھ طیارے گنوانے کے تین ماہ بعد بھارتی فضائیہ نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے تباہ کیے۔بھارتی ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ نے چار روزہ جنگ، جو بھارت کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنی، میں یہ دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔ تاہم، تین ماہ گزرنے کے باوجود اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جس سے بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اس کے برعکس، پاکستان نے سات مئی کی فضائی جھڑپ کے فوراً بعد ہی تفصیلات جاری کر دیں، جن میں رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے شواہد شامل تھے۔ ان شواہد کی تصدیق بھارتی میڈیا کی رپورٹس نے بھی کی۔مزید یہ کہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو تک ریکارڈ کر لی، جس نے بھارتی دعووں کو مزید کمزور کر دیا۔
پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے تین ماہ بعد بھارتی ائیرچیف کا بوکھلایا ہوا بیان منظرِ عام پر
Date: