ایران میں خاتون کا 22 سال کےعرصےمیں اپنے 11 شوہروں کو قتل کرنےکا اعتراف

Date:

ایران میں ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے 22 سال کے عرصے میں اپنے 11 شوہروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ استغاثہ کے مطابق یہ سلسلہ سن 2000ء میں شروع ہوا۔ ملزمہ مبینہ طور پر ضعیف العمر مردوں کو نشانہ بناتی، ان سے شادی کرتی اور پھر ذیابیطس کی ادویات، محرکات یا بعض اوقات صنعتی الکحل کے ذریعے انہیں آہستہ آہستہ زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارتی۔کلثوم اکبری نامی یہ خاتون، جو مقامی میڈیا میں ’بلیک وِڈو‘ کے لقب سے مشہور ہے، پر الزام ہے کہ اس نے 22 برس میں اپنے شوہروں کو قتل کرکے ان کی جائیداد اور دولت ہتھیالی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمہ نشانات مٹانے میں نہایت ماہر تھی، زیادہ تر اموات عمر اور بیماری کی وجہ سے طبعی موت لگتی تھیں، جس سے وہ برسوں شک سے بچی رہیں۔اس سلسلے کا آخری شکار 2023ء میں عزیزاللّٰہ بابائی تھا۔ بابائی کے بیٹے کو شک ہوا، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور بالآخر کلثوم اکبری کو گرفتار کرلیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، ملزمہ نے 11 مردوں کو قتل کرنے اور ایک کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر قتل کی منصوبہ بندی انتہائی باریکی سے کرتی، شوہروں کی صحت پر کڑی نظر رکھتی اور پھر ایسے وقت پر وار کرتی کہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دورۂ امریکہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستانی کمیونٹی سےخطاب

واشنگٹن ،پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم...

پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق...