اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد حماس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں نئے فوجی آپریشن کا مقصد حماس کے باقی رہ جانے والے دو مضبوط گڑھ ختم کرنا ہے، توقع ہے کہ غزہ میں نیا فوجی آپریشن جلد ختم کر لیں گے۔
میڈیا بریفنگ میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ کو طول نہیں دینا چاہتے، حماس کو غزہ کی حکمرانی سے باہر کر کے غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا اور غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال کر غزہ میں پرامن غیر اسرائیلی انتظامیہ بنانا ہمارے مقاصد ہیں اور غزہ جنگ ختم کرنے کا تیز اور بہترین راستہ یہی ہے۔
حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد اس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،نیتن یاہو
Date: