سات سے 9 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 47 خوارج واصلِ جہنم کیے گئے۔ اس کے بعد 10 اور 11 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان۔افغانستان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ مزید تین خوارج کو ٹریس کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔چار روزہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گی۔